اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں عراقی صدر فواد معصوم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو جانبہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں تعاون میں فروغ پر زور دیا- عراقی صدر نے تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کے عمل کو فروغ پذیر بتایا اور کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ اپنے تعلقات میں پہلے سے زیادہ وسعت پیدا کرنے کی کوشش کریں- اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور عراق کے درمیان دو جانبہ اور علاقائی تعاون میں فروغ پر تاکید کی- انہوں نے دہشت گردی سے مقابلے نیز دہشت گردی سے مقابلے کی غرض سے علاقائی بات چیت کے لئے مزید اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی تاکید کی- واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی، اسپیکر سلیم الجبوری، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری، مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم اور عراق کے مراجع کرام سے بھی ملاقاتیں کیں-
.......
/169